ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کارکلا میں منعقدہ آل انڈیا دیواڑیگا کبڈی ٹورنامنٹ میں بھٹکل کبڈی ٹیم چمپئین

کارکلا میں منعقدہ آل انڈیا دیواڑیگا کبڈی ٹورنامنٹ میں بھٹکل کبڈی ٹیم چمپئین

Mon, 01 May 2017 20:55:31    S.O. News Service

بھٹکل:یکم مئی (ایس اؤنیوز)دیواڑیگا سدھارک سنگھ (ر)کارکلا کے زیرا ہتمام ’’دیواڑیگا سنگم -2017‘‘کی مناسبت سے کارکلا میں منعقدہ اکھیل بھارت دیواڑیگا کبڈی ٹورنامنٹ میں بھٹکل کی دیواڑیگا کبڈی ٹیم نے چمپئین شپ حاصل کی ۔

بھٹکل کی دیواڑیگا کبڈی ٹیم فائنل میں منگلورو کی ٹیم کو 24-14نمبرات کے فرق سے شکست دے کر خطاب حاصل کیا۔ پروگرام میں طبقہ کے لیڈران ویرپا موئیلی ، روی شنکر، ہریش دیواڑیگا، سنجیو دیواڑیگا، کوسومانجری وغیرہ موجود تھے۔بھٹکل ٹیم کی جیت کے لئے بھٹکل دیواڑیگا سنگھ کے پرمیشور دیواڑیگا، پرشورام اسپورٹس کلب کے صدر وینکٹیش دیواڑیگا، رمیش دیواڑیگا، آنند دیواڑیگا، ناگیش دیواڑیگا، دوڈیا دیواڑیگا نے کھلاڑیوں کو مبارکباد ی پیش کی ہے۔


Share: